چنتامنی:24 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز)مختلف مطالبات کو لیکر آج آنگن واڑی کارکنوں اورورکروں سمیت سی۔آئی۔ٹی۔یو کی زیر نگرانی میں زبردست احتجاج ریلی نکالی گئی۔اس ریلی میں چنتامنی حلقے کے تمام آنگن واڑیوں کے ملازمین وغیرہ موجود رہے۔آنگن واڑی کے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکمران پارٹی کانگریس آنگن واڑیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بالکل ناکام ہے احتجاجیوں نے کہا کہ سرکاری اور امدادی مدارس میں جاری دوپہر کے کھانے کے منصوبے کو کارپوریٹ کمپنی اور غیر سرکاری تنظیموں کے سپرد کرنے کے فیصلے حکومت کررہی ہے اس کو کبھی ہونے نہیں دیا جائیگا۔کیونکہ دیہی علاقوں کے طلباء کو سرکاری مدارس کو راغب کرنے کے لئے حکومت نے اس منصوبے کو جاری کیا ہے لیکن اب اس منصوبے کو کارپوریٹ کمپنی اور غیر سرکاری تنظیم کے حوالے کرنے کے لئے پہل کرنے کاالزام عائد کرتے ہوئے حکومت سے اصرار کیاکہ کسی بھی صورت میں دوپہر کے کھانے کے منصوبے کو پرائیوٹائز نہ کیاجائے ورنہ شدید احتجاج کیاجائے گا۔
مظاہرین نے الزام عائد کیاکہ منصوبے کے نفاذ میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی بجائے حکومت کی جانب اس منصوبے کو نجی کاری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے دیہی اور شہری علاقوں کے طلباء کی پریشانی میں اضافہ ہوگا دوپہر کے کھانا تیار کرنے کیلئے غیر معیاری سازوسامان دئے گئے ہیں اس کی تحقیق کرنے کا اصرار کیا۔
مظاہرین نے مزید کہا کہ آنگن واڑی ملازمین کے تنخواہ میں فوری اضافہ کرکے ان کے ڈیوٹی کو مستقل کیاجائے اور آنگن واڑی ملازمین کو حکومت سے ہر ممکن سہولت فراہم کیا جائے۔
اس ضمن میں مختلف مطالبات پر مشتمل میمورنڈم تحصیلدار کو دیا گیا۔اس احتجاج میں آنگن ملازمین اسوسی ایشن کی صدر سوبھاگیہ نائب صدر وجیالکشمی،سکریٹری لکشمی نرسم،اشوت اماّ سمیت کئی آنگن واڑی کی ملازمین موجود تھی۔